Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحر احمر میں 3ڈگری شدت کا زلزلہ

مرکز 20.88کلو میٹر گہرائی میں جدہ سے 91کلو میٹر دور 
جدہ:سعودی جیولوجیکل  سروے بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ جدہ سے 91کلو میٹر دور بحراحمر کے وسط میں منگل کو 3ڈگری شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ بورڈ کے ترجمان طارق اباالخیل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ زلزلے کا مرکز 20.88کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ انہو ںنے بتایا کہ یہاں زلزلہ پہلی بار نہیں آیا، وقتاً فوقتاً آتا رہتا ہے جو ریکارڈ کیا جاتا رہا ہے۔ انتہائی معمولی نوعیت کا ہونے کے باوجود ا س کے جھٹکے محسوس نہیں کئے گئے۔ انہوں نے مقامی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں کو اطمینان دلایا کہ اس خطے میں زلزلے کی پوزیشن مستحکم ہے۔ جیولوجیکل سروے بورڈ کے ماتحت زلزلوں اور آتش فشانوں کو ریکارڈ کرنے والے قومی مرکز کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر ہانی زہران نے بتایاکہ 225سے زیادہ اسٹیشن 24گھنٹے زلزلوں اور آتش فشانوں کی سرگرمیاں ریکارڈ کرتے رہتے ہیں۔ متعلقہ اداروں کو فوراً مطلع کر دیا جاتا ہے تا کہ وہ ضرورت پڑنے پر احتیاطی تدابیر کر سکیں۔
 

شیئر: