Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تارکین وطن نے 6ماہ میں نجی اداروں سے 94.7ارب ریال وصول کئے

ریاض..... باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کے نجی اداروں نے 6ماہ کے دوران غیر ملکی کارکنان کو تنخواہ کے طور پر 94.7ارب ریال ادا کئے جبکہ 60.3ارب ریال دیئے گئے۔ غیر ملکیوں نے 61فیصد اور سعودیوں نے 39فیصد وصول کئے۔ یہ اعداد و شمار سال رواں 2017ءکی پہلی ششماہی کے ہیں۔ 2016ءکی پہلی ششماہی کے مقابلے میں غیر ملکی کارکنان کو تنخواہ کے طور پر 700ملین ریال زیادہ دیئے گئے۔ سعودیوں کو دی جانے والی رقم میں بھی 500ملین ریال کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تارکین کو دی جانے والی رقم میں اضافہ اس کے باوجود دیکھا گیا جبکہ نجی اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی۔ مال ویب سائٹ نے اعداد وشمار جاری کر کے واضح کیا ہے کہ نجی اداروں کے 45فیصد سعودی ملازمین کی تنخواہیں 3000ریال سے زیادہ نہیں جبکہ 42فیصد کی اوسط تنخواہ 3000سے 10ہزار ریال کے درمیان ہیں جبکہ 10ہزار ریال سے زیادہ تنخواہ پانے والے سعودیوں کا تناسب صرف 13فیصد ہے۔ اس کے برخلاف نجی اداروں کے ایسے غیر ملکی کارکنوں کی تعداد 88فیصد ہے جن کی تنخواہ 3ہزار ریال سے زیادہ نہیں۔ جہاں تک 3ہزار سے 10ہزار کے اندر تنخواہ پانے والے غیر ملکی ملازمین کا تعلق ہے تو ان کا تناسب 9فیصد ہے اور اس سے زیادہ تنخواہ پانے والوں کی شرح 3فیصد ہے۔

شیئر: