Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ، 3 ہلاک

بالٹی مور…  امریکی ریاست میری لینڈ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔2 کی حالت تشویش ناک ہے۔  پولیس حکام کے مطابق فائرنگ بالٹی مورکے بزنس پارک میں کی گئی ۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی  ۔علاقے کے اسکول بھی بند کردئیے گئے۔حملہ آور کی شناخت 37 سالہ ریڈی لبیب پرنس کے نام سے ہوئی ہے۔ حملہ آور اور متاثرین کا تعلق ایک ہی کمپنی سے ہے۔

شیئر: