Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسٹس قیوم رپورٹ پر عمل نہ کرنے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا، باسط علی

کراچی:سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے فکسنگ اسکینڈل میںپیشکش کے حوالے سے کہا ہے کہ میں سرفراز کو اچھی طرح جانتا ہوں وہ کبھی بھی اس طرح کے معاملات میں ملوث نہیں ہو گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک بار پھر یہ بات دہراﺅں گا کہ اگرجسٹس قیوم کی رپورٹ پر مکمل عملدرآمد ہو جاتا تو میچ فکسنگ کا کینسر ختم ہوچکاہوتا لیکن بدقسمتی سے ہم وقتی مفادات اور پسند نا پسند کے چکر میں معاملات کو سنگین بنانے کے ماہر ہیں اور اس لعنت نے ایک مرتبہ پھر سر اٹھا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جسٹس قیوم کی رپورٹ پر عمل نہ کرنے کا خمیازہ بھگتتے رہیں گے۔ سینئر اسپورٹس تجزیہ نگار قمر احمد کا کہنا تھا کہ کرکٹرز کو تو پاکستان کرکٹ میں سامنے آنے والے کیسز کے بعد سبق مل چکا ہے لیکن سٹے بازوں کو کھلاڑیوں تک پہنچنے سے روکنے کے لئے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جاتے۔ سٹے بازتوہمیشہ سر گرم رہیں گے اورغیر قانونی طریقے سے پیسے کمانے کے لیے کھلاڑیوں سے رابطہ کرنے کی کوششیں کرتے رہیں گے ۔یہ کرکٹ بورڈ کا کام ہے کہ وہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے مستقل بنیادوں پر موثر اقدامات کرے۔ ایسے ہر واقعے کے بعد پھرتیاں دکھائی جاتی ہیں ہیں لیکن چند دن بعد پھر ایسا کوئی واقعہ سامنے آجاتا ہے ۔
 

شیئر: