Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں کارروائی ،8دہشت گرد ہلاک

  کراچی ... کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون رئیس گوٹھ میں ہفتے کو رات گئے رینجرز اور پولیس سے مقابلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ 3 کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جو اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق انٹیلی جنس کی بنیاد پر مشتبہ ٹھکانے کا محاصرہ کیا گیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ۔ 2 رینجرز اور ایک سی ٹی ڈی کا اہلکار زخمی ہوگیا۔ جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارے گئے۔ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، بارود اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے کارروائی جاری ہے۔ مرنے والے دہشت گردوں کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

شیئر: