Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پریمیئر لیگ : ہڈرزفیلڈ نے65سال بعدمانچسٹر یونائیٹڈ کو1-2سے شکست دیدی

 
یارکشائر: انگلش پریمیئر لیگ میں معروف فٹبال کلب اور سابق چیمپیئن مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہڈرز فیلڈ ٹاون کلب نے1-2سے شکست دے کر لیگ کا بڑا اپ سیٹ کردیا اور 65سال بعد مانچسٹر یونا ئیٹڈ کے خلاف کسی میچ کامیابی حاصل کی۔ آخری مرتبہ اس ٹیم نے 1952میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہرایا تھا۔ایرون موئی نے ہڈرزفیلڈ کی جانب سے پہلا گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔ انہوں نے یہ گول ریباونڈپر کیا ۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کا گول کیپرڈیوڈ ڈیجیا پہلے حملے کو روکنے میں کامیاب رہا لیکن گیند کو قابو نہ کرسکا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موئی نے گین کو جال میں پہنچا دیا۔جس کے بعد لارین ڈیپوٹرے نے دوسرا گول کرتے ہوئے ٹیم کی برتری مستحکم کردی ۔ بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کو0-2 سے ہارنا پڑے گا کیونکہ ان کی جانب سے گول کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو رہی تھی۔دوسرے ہاف میں مانچسٹر کے مینجر جوز مورینہو نے مارکوس رشفورڈ اور ہینرک مکٹاریان کو کھیلنے کے لئے بھیجا اور ان کی یہ حکمت عملی کامیاب رہی جب رشفورڈنے گول کرکے خسارہ کسی حد تک کم کردیا لیکن میچ برابر کرنے یا جیتنے کی کوششیں ناکام رہیں اور ہڈرز فیلڈ نے تاریخ رقم کردی۔میچ کے بعد جوز مورینہو نے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم آج شکست کی مستحق تھی اور بہتر جوش و جذبے کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم نے خود کو کامیابی کا حقدار ثابت کر دیا

شیئر: