Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی کے پرائمری اسکولوں کی معلومات ویب سائٹ پر

 لکھنو¿.... اتر پردیش کے کسی بھی سرکاری پرائمری اور اپر پرائمری اسکول کی معلومات اب صرف ایک کلک پر دستیاب ہوں گی۔ ہندسرکار کی اسکیم کے تحت اسکولوں کے جی آئی ایس نقشے کا کام اتر پردیش کے بنیادی تعلیم کے محکمہ کی طرف سے مکمل ہو چکا ہے۔ جی آئی ایس کیمپنگ ہونے کے ساتھ اب کسی اسکول کے حالات کو جاننا آسان ہوگا۔ اسکول میں کتنے اساتذہ اور کتنے طالب علم ہیں جان سکیں گے۔ اگر کسی اسکول میں ایک لائبریری یا کسی اور خاص سہولت موجود ہے تو اسے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یہ تمام معلومات ویب سائٹ www.schoolgis.nic.in پر ملیں گی۔ایڈیشنل پرنسپل سیکریٹری بنیادی تعلیم آر پی سنگھ نے کہا کہ اسکولوں کی پوری رپورٹ کارڈ اپ ڈیٹ اور اپ لوڈ کرلی گئی۔

شیئر: