Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر جارحیت،پاکستان کا ہند سے احتجاج

اسلام آباد.. پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی پر ہند سے شدید احتجاج کیا ہے۔ اسلام آباد میں تعینات ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو طلب کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا کہ ہند لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے۔ بلا اشتعال فائرنگ سیز فائر معاہدے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ شہری آبادیوں کو دانستہ نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔و اضح رہے کہ گزشتہ رات ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق اور6 افرا د زخمی ہوئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے ہندوستانی فوج کی 4 چوکیاں تباہ ہوگئیں۔

شیئر: