Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران بتائیں ان کا ذریعہ معاش کیا ہے؟زرداری

  لاہور... سابق صدر اورپیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ کپتان پھر معافی نامہ لے کر سامنے آگئے ۔ جس کی اپنی داستانیں مشہور ہیں وہ کیا نیا پاکستان بنائے گا۔ خیبر پختو نخوا میں ایک پل کے سواکوئی تبدیلی نہیں دیکھی۔لاہوربلاول ہاوس میں سابق صدر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صرف دوسروں پر تنقید کرنا آتی ہے۔ عمران نام اور ذات بدلتے رہتے ہیں۔ شوکت خانم اسپتال کی زمین میاں صاحب نے عمران خان کو مفت دی۔ اسپتال کی مشینری پرکوئی ڈیوٹی نہیں دی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے والدہ کے نام پر سیاست کی،نیازی خان اپنے والد کے نام کی سیاست کیوں نہیں کرتے، کوئی دھبہ لگا ہوا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ عمران سے پوچھیں نیازی خان تمہارا ذریعہ معاش کیا ہے؟ شوکت خانم پر ان کا پورا خاندان جی رہا ہے۔عمران کی اپنی پارٹی کی عورتیں بھی می ٹو کہتی ہیں۔عمران خان کے پاس سوائے تنقید کے کوئی پروگرام نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے دور میں تیل کی قیمتیں زیادہ تھیں اس کے باوجود بجلی کی قیمتیں اتنی رکھیں کہ صنعتیں چلتی رہیں۔ زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں کہا کہ کاغذی شیر لندن بھاگ گیا ۔ شریف خاندان پروٹوکول کے ساتھ احتساب عدالت میں پیش ہورہا ہے۔
 

شیئر: