Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا بہترین آل راونڈر بننے کی خواہش ہے،شاداب خان

 
لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی شاداب خان نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ پاکستان ٹیم کیلئے کھیلتے ہوئے دنیا کا بہترین آل راونڈر بنوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ بی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ کوچ مکی آرتھر کی خواہش ہے کہ بگ بیش کھیلوں۔شاداب خان نے کہا کہ پاکستان سری لنکا سیریز میں اپنی بیٹنگ پرفارمنس سے بھی مطمئن ہوںلیکن آنے والے دنوں میں چاہوں گاکہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں۔ شاداب خان نے کہا کہ خواہش ہے کہ کرکٹ کی دنیا میں بہترین آل راونڈر کے طور پرماناجاوں اور اس کے لئے سخت محنت جاری رکھوں گا۔
 

شیئر: