Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمت کے موسمی ویزے فروخت کرنا جرم

طائف.... وزارت محنت وسماجی فروغ نے ملازمت کے موسمی ویزے فروخت کرنے والے 67اداروں پر 64ملین ریال جرمانہ کر دیا۔ وزارت کے ترجمان خالد اباالخیل نے جمعہ کو اعلامیہ جاری کر کے واضح کیا کہ ویزے فروخت کرنے والے اداروں کو آئندہ 5برس تک موسمی ٹھیکے دینے پر پابندی لگا دی گئی۔ انہیں موسمی ویزے نہیں دیئے جائیں گے۔ تادیبی کارروائی کیلئے معاملہ متعلقہ اداروں کے سپرد کر دیا گیا۔ اباالخیل نے بتایا کہ مجموعی طور پر 64.56ملین ریال کے جرمانے کئے گئے۔ مذکورہ اداروں نے کئی خلاف ورزیاں کیں۔ ویزے فروخت کئے، پتہ صحیح تحریر نہیں کیا، کارکنان کے ناموں اور پیشوں کی فہرست پیش نہیں کی۔ اباالخیل نے بتایا کہ وزارت محنت او رنگران ادارے موسمی ویزے حاصل کرنے والوں پر نظر رکھتے ہیں۔ وہ یہ اطمینان حاصل کرنے کیلئے کہ آیا ویزے مطلوبہ مقصد میں ہی استعمال کئے گئے ہیں یا نہیں۔ متعلقہ اداروں کی نگرانی کرتے ہیں۔ جوادارہ بھی خلاف ورزی کرتا ہے اس پر فی خلاف ورزی 15ہزار ریال جرمانہ کیا جاتا ہے اور آئندہ 5برس کیلئے موسمی ٹھیکوں سے محروم کر دیا جاتا ہے۔ پتہ غلط تحریر کرنے پر 8ہزار ریال اور کارکنان کے ناموں اور پیشوں کی فہرست پیش نہ کرنے پر 10ہزار ریال کا جرمانہ کیا جاتاہے۔ 

شیئر: