Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری کسی اور کو خوش کررہے ہیں،نواز شریف

  اسلام آباد... سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے دہشت گردی اور لوڈ شیڈ نگ ختم کرنے، سی پیک کے لئے سرما یہ کاری اور کراچی میں امن لانے کی سزادی جارہی ہے؟ تمام جمہوری پارٹیوں کوایک اصول پراکٹھاہوناچاہیے۔آصف زرداری کسی اور کو خوش کرنے کیلئے مجھے گالیاں دے رہے ہیں۔ کسی کو خوش کرنا کیا جمہوریت کے ساتھ مذاق نہیں۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کس چیز کیلئے پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ ؟ مجھ پر کرپشن کے کیا الزامات ہیں؟کیا کسی سے کک بیکس وصول کئے ،کسی ٹھیکے میں کمیشن لیا ؟ سپریم کورٹ کے ججوںنے بھی کہا کہ یہ کرپشن کا کیس نہیں ۔ ایک سوال پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہورہی اور نہ کوئی این آر او ہورہا ہے۔پچھلا این آر او بھی مشرف اور پیپلز پارٹی کے درمیان تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب عدلیہ خود انصاف کے تقاضوں کو نہ پورا کرے تو بھی توہین ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ ضرورت ایجاد کرنے والی عدلیہ کا حامی نہیں۔ آزاد اور غیر جانبدار عدلیہ کیلئے جدوجہد کی ۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا اداروں سے ہم ہی ٹکراو کرتے ہیں؟ جو دوسرے ہم سے ٹکراتے ہیں ان کی کوئی بات نہیں کرتا۔ جب بھی مارچ آتا ہے تو مارچ کی افواہیں گرم ہو جاتی ہیں۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ شریف خاندان میں کسی قسم کا اختلا ف نہیں۔یہ باہر بیٹھے لوگوں کی خواہش ہوسکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ ملک میں نیب کے سیکڑوں مقدمات چل رہے ہیں، کیا کسی نے دیکھا کہ کہ سپریم کورٹ کا جج نگرانی کر رہا ہو، اگر نہیں تو میرے کیسز میں ایسا کیوں ہور ہا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ 70سال سے ٹیکنو کریٹ حکومت کی باتیں سن رہے ہیں۔
 

شیئر: