Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون نے اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

آٹاﺅگا کاﺅنٹی، الباما..... البامہ کے اس علاقے میں ایک مغوی خاتون نے کمال ہوشیاری سے اپنے اغوا کی کوشش ناکام بناکر ایک بار پھر یہ ثابت کردیا کہ لوگوں کو نامساعد حالات میں بھی ہوش و حواس بحال رکھنے چاہئے اور اگر ایسا ہوجائے تو وہ بڑی سے بڑی مشکل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اغوا کار نے منہ اندھیرے ایک گھر میں گھس کر سوئی ہوئی عورت پر قابو پالیا اور پھر اس سے زور زبردستی کرکے رقم اینٹھنے کی کوشش کرتا رہامگر جب نامعلوم خاتون نے اس کا مطالبہ پورا کرنے سے معذرت ظاہر کی تو وہ اسے منہ پر پٹی باندھ کر اپنی گاڑی میں بٹھا کر لیکر فرار ہونے لگا۔ ملزم 36سالہ ٹموتی ویاٹ اسے کہیں لیکر جانے سے قبل اپنی گاڑی میں پیٹرول بھروانا چاہتا تھا تاہم اس کی یہی کوشش اسکے لئے مسئلہ بن گئی اور مغویہ نے پیٹرول پمپ پر موقع ملتے ہی وہاں سے دوڑ لگادی۔ پورا واقعہ پیٹرول پمپ پر لگے خفیہ کیمرے میں محفوظ ہوگیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کار سے اتر کر بھاگنے کے بعد اس نے پیٹرول پمپ پر بنی ہوئی سپر مارکیٹ میں گھسی اور وہاں اس نے اپنی پریشانی بتاتے ہوئے مدد کی درخواست کی جسکے بعد مارکیٹ میں موجود کئی افراد اسکی مدد کو آئے اور ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹموتی اس سے قبل بھی اقدام قتل کے مقدمات میں ماخوذ رہا ہے۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس خاتون کو اس نے کیوں اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔ خاتون سے اغوا کار کا تعلق بھی سامنے نہیں آسکا ہے۔ مقامی پولیس کے سربراہ کا کہناہے کہ ملزم اس سے قبل بھی اس علاقے میں کئی وارداتیں کرچکا تھا۔

شیئر: