Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں پاکستانی گیندیں

 
اسلام آباد:آئندہ سال پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں 400 پاکستانی گیندوں کا استعمال ہو گا۔ پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایاکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ نے پاکستان سے ایک، ایک ہزار گیندیں مانگی تھیں جن میں سے دونوں ممالک کو 500،00 5 گیندیں فراہم کردی گئی ہیں۔ باقی گیندیں بھی دونوں ممالک کو جلد دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں400 پاکستانی گیندیں استعمال کی جائیں گی۔ اس سے قبل ایونٹس میں ہند کا تیار کردہ گیند استعمال ہوتا تھا مگر 2013 ءکے بعد تمام ممالک میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سطح پر پاکستان گیندیں استعمال ہو رہے ہیں۔

شیئر: