Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوہره اسٹیڈیم میں دھماکہ کرنے کی کوشش کرنے والے 2پاکستانیوں سمیت4دہشت گرد گرفتار

 
 دہشتگردوں نے پروگرام بنایا تھا کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی اسٹیڈیم کی پارکنگ میں کھڑی کردی جائے اور مناسب موقع پر اسے دھماکے سے اڑا دیا جائے
 
ریاض : وزارت داخلہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ 10محرم 1438ھ کو جدہ کی کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے الجوہرہ اسٹیڈیم پرکار دھماکے کے ذریعے حملے کا پروگرام بنانے والے 2 پاکستانیوں، ایک شامی اور ایک سوڈانی کو گرفتار کرلیا گیا۔سعودی سیکیورٹی اداروں نے 4 دہشتگرد گروہوں میںسے3 میں شامل افراد کو گرفتار کرنے اور چوتھے گروہ سے تعلق رکھنے والے 9 دہشتگردوں کے نام جاری کرکے ان سے خود کو سیکیورٹی اداروں کے حوالے کرنے کیلئے کہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الجوہرہ اسڈیم میںکار دھماکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قومی فٹبال ٹیموں کے میچ کے دوران کیا جانے والاتھا۔ دہشتگردوں نے پروگرام بنایا تھا کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی اسٹیڈیم کی پارکنگ میں کھڑی کردی جائے اور مناسب موقع پر اسے دھماکے سے اڑا دیا جائے۔ سیکیورٹی فورس کے ادارو ں نے اسکی سن گن ملتے ہی فوری طور پر حقائق کا سراغ لگانے کا مشن شروع کردیا اور میچ کے دوران اسٹیڈیم کے اندر اور باہر خصوصی حفاظتی تدابیر کا بندوبست کرادیا۔ دوسری جانب مشکوک افراد کی تلاش شروع کردی گئی۔ اس کے نتیجے میں پاکستانی شہری سلیمان اراب دین، فرمان اللہ نقش بند خان،شامی شہری حسان عبدالکریم حاج محمد، سوڈانی شہری عبدالعظیم الطاہر عبداللہ ابراہیم کو 9محرم 1438ھ کو گرفتار کرلیاگیا۔
 
 

شیئر: