Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی تاجر وین کی تلاش میں جاسوس بن گیا

کارڈیف.... ہر ترقی یافتہ شہر کی طرح ویلز کے خوبصورت شہر میں بھی گاڑیاں چوری ہوتی ہیں اور لوگ اپنی لاپتہ گاڑیوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے وقت ضائع کرنے کے بجائے مختلف ایجنسیوں کی خدمات حاصل کرتے ہیں جس میں وقت بھی لگتا ہے اور پیسے بھی خرچ ہوتے ہیں۔ ایک مقامی تاجر 34سالہ ٹومس اوون نے اپنی وین گم ہوجانے کے بعدعام طریقہ اپنانے کے بجائے ایک خاص طریقے سے اسے ڈھونڈ نکالنے کا فیصلہ کیا اور خود ہی اسے ڈھونڈنے کیلئے شہر کے چکر لگاتا رہا۔ کہا جاتا ہے کہ پولیس نے گاڑی ڈھونڈ نکالنے میں تعاون کرنے کے بجائے کہا تھا کہ وہ خو د ہی اپنی وین تلاش کرے پولیس کے پاس اتنا وقت نہیں۔ اس کے بعد یہی وجہ تھی کہ اس نے خود ہی چرائی ہوئی وین ڈھونڈنے کیلئے نکل پڑا اور اس میں کامیاب رہا۔ کہا جاتا ہے کہ سب سے پہلے اس کی مسروقہ وین کو گرینگ ٹاﺅن علاقے کی عمارت کے نیچے ایک خاتون نے کھڑا دیکھا اور پھر تاجر کا فون نمبر حاصل کرکے اسے آگاہ کردیا۔ جس کے بعد وہ اپنی وین دوبارہ حاصل کرنے میں کامیا ب رہا۔ 

شیئر: