Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا میں سفید فام ریچھ سالمن مچھلی کی تلاش میں سرگرداں

برلن.... ممتاز جرمن فوٹو گرافر الیگزینڈر لے نے کینیڈا کی سیر کے دوران اتاری جانے والی کچھ ایسی تصاویر جاری کی ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیران بھی ہیں اور برفانی علاقوں میں پائے جانے والے ریچھوں سے محبت کا اظہار بھی کررہے ہیں۔ فوٹو گرافر الیگزینڈر لے نے جو تصاویر جاری کی ہیں ان میں سے ایک ریچھ جو حقیقتاً سیاہ فام امریکی ریچھوں کی نسل سے ہے اور جلدی مرض کے سبب پوری طرح بھورا یا سفید ہوگیاہے اسی وجہ سے اسے” اسپرٹ بیئر “ یا ”بھوت ریچھ“ بھی کہتے ہیں۔ فوٹو گرافر کی جاری کردہ تصاویر میں یہ سفید فام ریچھ علاقے میں کثرت سے پائی جانے والی لذیذ سالمن مچھلیوں کی تلاش میں سرگرداں دکھائی دیتا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ اس کے پنجے اور بدن کے بال ایک جینیاتی خرابی کے نتیجے میں سفید ہوچکے ہیں اور یہ جینیاتی خرابی اسے ورثے میں ملی ہے۔ ایسے ریچھ بالعموم کرموز نسل سے بتائے جاتے ہیں اور زیادہ تر کینیڈا کے برٹش کولمبیا علاقے میں واقع بارانی جنگلات کے کنارے پائے جانیوالی ندی اور دریاﺅں اور چشموں کے قریب پائے جاتے ہیں۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اتنی تگ و دو کے بعد اس ریچھ کو مچھلی ملی یا نہیں مگر جو تصاویر جاری ہوئی ہیں اس میں سالمن کیلئے اسکی بے چینی صاف نظر آتی ہے۔ وہ بہتے چشمے کے دوران پڑے ہوئے اونچے نیچے پتھروں پر مارا مارا پھرتا ہے تاکہ کہیں سالمن نظرآجائے اور وہ اسے پکڑ کر کھاجائے۔ اس علاقے میں پانی دو سے تین فٹ ہی بلند رہتا ہے۔ یعنی سالمن بھی ایسے ہی پانی میں پلتی بڑھتی ہے۔ جس میں ٹروٹ مچھلیاں پائی جاتی ہیں۔

شیئر: