Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویزوں کی نئی فیس

سعودی کابینہ نے ویزوں کی جو نئی فیسیں مقرر کی تھیں ان پر عمل درآمد کا آغاز اتوار یکم محرم 1438ھ سے ہوگیا۔ سعودی عرب میں انٹری ویزا فیس 2ہزار ریال ہوگی۔ یہ ایک مرتبہ لی جائیگی۔ پہلی مرتبہ حج یا عمرے پر آنے والے کی فیس سعودی حکومت سرکاری خزانے سے اداکرے گی۔ متعدد مرتبہ آنے جانے کی ویزا فیس 6ماہ کیلئے 3ہزار ریال، ایک برس کیلئے 5ہزار اور 2برس کیلئے 8ہزار ریال ہوگی۔ اس حوالے سے سعودی عرب اور دیگر ممالک کے درمیان طے شدہ معاہدوں کی پابندی ہوگی ۔ ٹرانزٹ ویزا فیس 300 ریال مقرر ہے۔ سی پورٹ سے سفر کرنے والے ہر مسافر سے 50ریال روانگی ویزا فیس وصول کی جائیگی۔ 2ماہ میں ایک مرتبہ سفر کیلئے خروج وعودہ کی فیس 200ریال اور ہر اضافی مہینے پر 100ریال وصول کئے جائیں گے۔ خروج و عودہ اقامے کی موثر میعاد تک ہی محدود ہوگا۔ 3ماہ کے دوران کئی مرتبہ سفر کرنے کیلئے خروج و عودہ کی فیس 500ریال ہوگی پھر ہر اضافی مہینے پر 200ریال لئے جائیں گے۔ یہ ویزا بھی اقامے کی موثر مدت تک ہی محدود ہوگا۔

شیئر: