Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف ملک تباہ کرکے بھاگ جائینگے،زرداری

لاہور...پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں وہ خود تو ملک تباہ کرکے ماضی کی طرح بیرون ملک بھاگ جائیں گے لیکن ہم نے پاکستان میں ہی رہنا ہے۔ نوازشریف کو ملک کے ساتھ یہ کھیل کھیلنے نہیں دیں گے۔لاہور میں پارٹی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہاکہ نوازشریف اپنی ذات اور خاندان کے لئے ملکی سلامتی کو داو¿ پر لگا رہے ہیں جس ملک کے ریاستی ادارے تباہ ہوجائیں وہ ملک خانہ جنگی کا شکار ہوجاتا ہے اس کا حال افغانستان، عراق اور لیبیا جیسا ہوجاتا ہے۔نوازشریف بھی ملکی اداروں کے ساتھ تصادم کا خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔پاکستان کو اس طرف لے جارہے ہیں جہاں ملک کسی سے بھی سنبھل نہیں پائے گا۔

شیئر: