Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کپ انڈر 19 کرکٹ: ہند اور سری لنکا کی فتح

 
  کوالالمپور:اے سی سی انڈر 19 یوتھ ایشیا کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارات کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا جبکہ دوسرے میچ میں ہند نے ملائیشیا کوہرا دیا۔ سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے متحدہ عرب امارات انڈر 19 کو 7 وکٹوں سے شکست دی، سری لنکا نے 67 رنز کا ہدف 16 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کیا۔متحدہ عرب امارات کی ٹیم 22 اوورز میں 66 رنز پر ڈھیر ہو گئی، صرف دو کھلاڑی ڈبل فگر میں پہنچ سکے، سید حیدر 16 اور ہریتھک 11 رنز بنا کر نمایاں رہے، رشمیکا نے 4 اور جیہان نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جواب میں سری لنکن انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کیا۔ دوسرے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے میزبان ملائیشیا کو202رنز سے واضح شکست دے دی۔ اوپنرہمانشو رانا کی سنچری اور سلمان خان کے71رنز کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے310رنز بنائے اور اس کے7کھلاڑی آﺅٹ ہوئے جبکہ ملائیشین ٹیم 37.1اوورز میں 108رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ہمانشو نے12چوکوں کی مدد سے 107رنز بنا ئے ۔سلمان خان نے71گیندوں پر6چوکوں کی مددسے 67رنز بنا ئے۔ مقررہ 50اوورز میں ہندوستانی ٹیم311رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔ملائیشین بولر ہیکل محمد نے3وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان ٹیم کے لئے بڑے ہدف کا دباو ابتدا میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا تاہم 31رنز پر پہلی وکٹ گرتے ہی ہندوستانی بولرز حاوی ہو گئے اور ملائیشین بیٹسمین وکٹیں دیتے رہے۔کپتان ورن دیپ سنگھ نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور نصف سنچری بنائی تاہم دوسری جانب سے 6وکٹیں گر چکی تھیں ۔ورندیپ سنگھ 52رنز بنا کر آوٹ ہوئے اور پوری ٹیم108رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

شیئر: