Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینکا چوپڑا کا نام ووٹرز لسٹ سے خارج

بالی وڈ سے ہالی وڈ تک کا سفر کامیابی سے طے کرنے والی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا کا نام ووٹر لسٹ سے خارج کر دیا گیا ۔پرینکا چوپڑا ہندوستانی شہر بریلی میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھیں تاہم 2000 میں مس ورلڈ کا تاج اپنے نام کرنے کے بعد پرینکا اور ان کا خاندان بریلی چھوڑ کر ممبئی میں آباد ہو گیا ۔گزشتہ 17 سالوں سے وہ وہیں مقیم ہے تاہم بریلی کی انتظامیہ نے پرینکا اور ان کے گھر والوں کے نام ہی ووٹر لسٹ سے خارج کر دیئے، جس کے بعد اب وہ بریلی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گی۔بریلی کے ضلعی مجسٹریٹ کیپٹن نے پرینکا اور ان کی والدہ مدھو چوپڑا کا نام ووٹر لسٹ سے خارج کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا  کہ ہمیں بلاک لیول آفیسر،بی ایل او، کی جانب سے اس حوالے سے رپورٹ موصول ہوئی تھی۔
 

شیئر: