Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ٹویٹر _پر_ذاتی_تجربہ ، سعودی صارفین کیا کہتے ہیں؟

#ٹویٹر _پر_ذاتی_تجربہ سعودی صارفین کی طرف سے جاری ہونے والا ہیش ٹیگ ہے جس میں سعودی ٹویٹرز نے اپنے تجربات شیئر کئے ہیں۔ عالمی رینکنگ میں 15ویں اور سعودی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آنے والا ہیش ٹیگ دلچسپی سے خالی نہیں۔
 
معروف کویتی داعی شیخ ڈاکٹر حسن الحسینی نے ٹویٹ کیا: ٹویٹر پر میرا ذاتی تجربہ بتاتا ہے کہ سعودی صارفین سب سے زیادہ موثر ہیں۔ یہ قوم سرگرم اور مختلف معاملات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی ہے۔
نجمہ العتبی نے ٹویٹ کیا: ٹویٹر پر میرا تجربہ بتاتا ہے کہ ہمارے ہاں کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو یا کوئی معاملہ آجائے، فورا ٹویٹر پر شیئر کیا جاتا ہے، پتہ نہیں کیوں۔
جمیلہ الفیفی نے ٹویٹ کیا: ٹویٹر پر میرا تجربہ بتایا ہے کہ لوگوں کے پاس مسائل اس قدر زیادہ ہیں کہ انہیں ٹویٹر پر پھیلائے جانے والا مسائل کی ضرورت نہیں۔ آدمی کچھ کہنا چاہے تو اچھی بات کہے ، ورنہ خاموش رہے۔
فہد نے ٹویٹ کیا: یہاں ہر قسم کے لوگ پائے جاتے ہیں، آدمی کو فکری ترقی کے ساتھ ٹویٹ کرنا چاہئے۔
سہام الدوسری نے لکھا: آدمی اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر یہاں کچھ لوگ ایسے ہیں جو آدمی کو بداخلاقی سے پیش آنے پر مجبور کردیتے ہیں۔
معروف سعودی ٹویٹر توفیق السیف نے لکھا: میرا تجربہ بتاتا ہے کہ لوگوں کو اظہار کا حق ہے گوکہ اظہار رائے میں وہ اخلاق کے حدود سے تجاوز کیوں نہ کرجائیں۔
فیصل العنزی نے لکھا:ٹویٹر پر میں نے یہ سیکھا کہ آدمی پہلے خود اپنا احترام کرے گا تو دوسرے لوگ بھی اس کا احترام کریں گے، جو معاملہ مجھ سے متعلق نہیں اس میں خوامخواہ دخل اندازی کی ضرورت نہیں اور جو کچھ کہا جارہا ہے اس پر یقین کرنے کی ضرورت نہیں۔
 

شیئر: