Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دی لاسٹ جیدی کا نیا ٹریلر جاری

اسٹار وارز سلسلے کی آٹھویں فلم دی لاسٹ جیدی کا نیادھماکے دارانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔  ریان جانسن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسٹار وارز کے روایتی کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو جدید روبوٹس اور اڑن طشتریوں پرسوار ہوکر نئے خلائی مشنز پر روانہ ہونگے۔فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں مارک ہیمل،کیری فشر،ایڈم ڈرائیور، ڈیزی ریڈلے اور جان بویگاسمیت دیگر شامل ہیں۔فلم کے پروڈیوسرہالی وڈ کو جراسک پارک جیسی کئی کامیاب فلمیں دینے والی کیتھلین کینیڈی ہیں۔ یہ فلم والٹ ڈزنی پروڈکشنز کے بینر تلے15دسمبر کونمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔
 

شیئر: