Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حاکم شارجہ نے مصری کیساتھ کیا کیا؟

شارجہ .... شارجہ کے حکمراں شیخ سلطان القاسمی گزشتہ صدی کے چھٹے عشرے میں قاہرہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔ اس دوران وہ مالی بحران سے دوچار ہوئے ۔ مصری شہری حاج ابراہیم علی نے انہیں اپنی جملہ پونجی 300مصری پونڈ اخراجات پورے کرنے کیلئے پیش کردیئے۔ مصری شہری نے اتنا ہی نہیں کیا بلکہ اس نے دقی کے علاقے میں شیخ سلطان القاسمی کو اس عمارت میں اپنے ہمراہ ٹھہرا لیا جس کا وہ چوکیدار تھا۔ القاسمی نے ابراہیم علی کے احسان کا بدلہ چکانے کا فیصلہ کیا۔ القاسمی نے اسوان میں ایک فلاحی انجمن کا صدر دفتر تعمیر کرایا۔ یہ مقام مصری چوکیدا ر کا اصل وطن ہے۔ عمارت 6منزلہ بنوائی گئی ۔ اس میں کلینک، تقریبات ہال اور مہمان خانے کا اہتمام کیا گیا۔ القاسمی نے ایک اسپتال میں ابراہیم علی کے بیٹے کا مفت علاج کرایا اور پابندی سے اس کی بابت پوچھتے رہے۔ القاسمی نے حاج ابراہیم علی کے نواسوں کی مدد کیلئے انہیں متحدہ عرب امارات میں روزگار بھی دلوایا۔ 
 

شیئر: