Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خود کو مہاجروں کا لیڈر نہیں سمجھتا،مشرف

دبئی.. سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ خود کو علاقائی یا لسانی جماعت تک محدود نہیں کرسکتا۔ ایم کیو ایم سے نہیں بلکہ مہاجروں سے ہمدردی ہے مگر خود کو صرف مہاجرکمیونٹی کا لیڈر نہیں سمجھتا ۔ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی متحد ہو کر نئے نام کے ساتھ ہمارے اتحاد میں شامل ہوجائیں تو پیپلز پارٹی کو شکست دی جاسکتی ہے۔دبئی سے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کراچی کی سیاست میں خواہ مخوا میرا نام لیاجارہا ہے خود کو ایک گروہ تک محدود نہیں کرسکتا۔میری سوچ قومی سطح کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی نے سربراہی کی پیش کش کی اورنہ سربراہی کروں گا ۔سابق صدر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کا اتحاد غیرفطری مگر مہاجروں کے لئے اچھا تھا۔ دونوں جماعتیں متحد ہو کر نئے نام کے ساتھ ہمارے اتحاد میں شامل ہوجائیں تو پیر پگارا اور دیگر سیاسی قوتوں کو ساتھ ملا کر پیپلز پارٹی کو مات دی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 23 جماعتی اتحاد قائم کیا ہے۔ مزید لوگوں کو ساتھ ملا کر تیسری سیاسی قوت بنائی جا سکتی ہے۔ مشرف نے مزید کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے فارورڈ بلاکس کو بھی ساتھ ملایا جا سکتا ہے۔

شیئر: