Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینیتی کا نیا فلمی روپ

حال ہی میں بالی وڈ فلم 'گو ل مال اگین میں اداکاری کرنےوالی پرینیتی چوپڑا اگلی فلم میں ایک بزنس وومن  کے کردار میں دکھائی دیں گی۔اطلاعات ہیں کہ بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نےاپنی نئی فلم پر کام شروع کردیاہے وہ اس فلم میں  کارپوریٹ سیکٹر کی ایک  'بزنس وومن  کا کردار ادا کررہی ہیں۔ پرینیتی کا ایک تازہ روپ سامنے آگیاہے جس میں وہ سادہ اندازمیں کالے بالوں اور آنکھوں پر کالا چشمہ پہنے دکھائی دے رہی ہیں۔پرینیتی فلمساز دیباکر بنرجی کی فلم ' سندیپ پنکی فرار میں  منفرد کردار میں نظرآئیں گی۔ ان کےساتھ ارجن کپور کام کررہے ہیں۔ فلم عشق زادے سے اپنے بالی وڈ کرئیر کا آغاز کرنےوالےدونوں اداکار پانچ برس بعد ساتھ دکھائی دیں گے۔
 

شیئر: