Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجھے پیسوں کی ضرورت ہے ، مہیما

 
ماضی کی خوبصورت اداکارہ مہیما چوہدری نے اپنا وزن بڑھنے کی وجہ بتادی ۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ وزن بڑھنے کے بعد وہ کس طرح گزارہ کررہی ہیں۔ہدایت کار سبھاش گھئی کی 1997 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم’’پردیس‘‘سے اپنے کرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ مہیما چوہدری  سے بالآخر فلمسازوں نے منہ موڑلیاجبکہ اداکارہ نے بھی بالی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی ۔ گزشتہ برس مہیما چوہدری کی چند تصویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں ان کے بدلے ہوئے روپ نے تمام لوگوں کو حیرت زدہ کردیا تھا۔ یہ تصاویران کے مداحوں پر بجلی بن کر گری تھیں کیونکہ ان  میں مہیما نہ صرف موٹاپے کا شکار ہوچکی تھیں بلکہ بڑھتی عمر کے اثرات بھی ان کے چہرے پر عیاں تھے ۔ تصاویر منظرعام پرآنے کے بعد مہیما نے ان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم  کہاکہ بالی وڈ کی  زیادہ عمر والی اداکاراؤں کے لئے کوئی کام نہیں ہے ۔اگر بمشکل ہمیں کام ملتا بھی ہے تو کردار اچھا نہیں ہوتا یہی وجہ ہے کہ میں نے انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور گھر بیٹھ گئی جس کے بعد میرے وزن میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔اداکارہ نے کہاکہ میںاپنی بیٹی کی پرورش خود کررہی ہوں لہٰذا مجھے پیسوں کی ضرورت ہے تاہم  ایک بچے کے ساتھ فلموں میں کام کرنا بے حد مشکل ہے
 

شیئر: