امریکن ویمن فٹبالر کا سیپ بلاٹر پر ہراساں کرنے کا الزام

  لاس اینجلس:سابق امریکن ویمنز فٹبال ٹیم کی گول کیپر ہوپ سولو نے فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے سابق صدر سیپ بلاٹر پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں سابق امریکن ویمنز ٹیم کی گول کیپر ہوپ سولو نے ورلڈ گورننگ باڈی کے سابق صدر بلاٹر پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے 2013ءمیں بیلون ڈی آر ایوارڈ کی تقریب سے قبل نازیبا حرکت کی تھی۔ ایوارڈ کی پریزنٹنگ میں نے کرنی تھی اس لئے میں نروس ہو گئی تھی۔ تقریب کے بعد میں نے بلاٹر کو دوبارہ نہیں دیکھا جس کی وجہ سے میں براہ راست انہیں جواب نہ دے سکی۔ انہوں نے کہا کہ صرف ہالی ووڈ میں نہیں بلکہ ویمنز فٹ بال میں بھی خواتین کو ہراساں کرنے کا رحجان روز بروز بڑھ رہا ہے اور مجھے پورے کیریئر کے دوران ان مسائل کا سامنا رہا۔ 81 سالہ بلاٹر نے اپنے ترجمان کے ذریعے واقع کی تردید کرتے ہوئے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔ 

شیئر: