Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#صارف_کی _سب _سے_اہم_ضرورت کیا ہے؟

#صارف_کی _سب _سے_اہم_ضرورت کیا ہے؟ٹویٹر صارفین نے آج پیر کو ہیش ٹیگ جاری کرتے ہوئے صارف کی اہم ضرورتوں پر تبادلہ خیال کیا۔ کسی نے اشیاء کی فہرست گنوائیں تو کسی نے اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ کسی نے کہا کہ اصلی اور نقلی کا مسئلہ حل کیا جائے تو کسی نے معیاری اشیاء کی اہمیت کو اجاگر کیا جبکہ اکثریت نے نرخوں پر کنٹرول کو#صارف_کی _سب _سے_اہم_ضرورت قرار دیا۔
پیش ٹیگ سعودی عرب میں 5ویں نمبر پر اور عالمی رینکنگ میں 29ویں نمبر تک پہنچ گیا۔ ذیل میں دلچسپ ٹویٹس دی جارہی ہیں:
عبیر نے ٹویٹ کیا: صارف کو سب سے زیادہ پانی اور لیموں کے جوس کی ضرورت ہے، پانی اشیاء کی قیمت کو ہضم کرنے کے لئے اور لیموں اور اعصاب پر قابو پانے کے لئے۔
ریما کا کہنا ہے: صارف کو نرخوں میں کنٹرول کی ضرورت ہے۔ تاجر بلاضرورت قیمتیں بڑھادیتے ہیں۔
وفقدنا الامل نامی ٹویٹر نے لکھا: صارف کو سب سے زیادہ متعلقہ اداروں کی نگرانی کی ضرورت ہے۔ تاجروں کی من مانی کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔
محمد المدعث نے ٹویٹ کیا: سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ منافع کی شرح پر قابو پایا جائے۔ تاجر بے بس صارفین سے منافع نچوڑ لیتے ہیں۔
علی السالم نے لکھا: تمام نقلی اشیاء ضبط کی جانی چاہئیں۔
ایک صارف نے ٹویٹ کیا: خواتین کے لئے الگ مارکیٹ، الگ ریستوران اور الگ مالز ۔
جزاع کا کہنا تھا: وزارت تجارت کو چاہئے کہ تمام شہروں اور مارکیٹوں میں یکساں قیمتیں ہوں، کم سے کم فارمیسیوں میں تو ایسا ہو۔ مثال لیں، 10کلو چینی کی قیمت 29ریال سے شروع ہوتی ہے اور 35ریال تک پہنچ جاتی ہے۔ہر سپر مارکیٹ اور بقالے کا الگ ریٹ ہے۔
سامی البراہیم نے ٹویٹ کیا: منافع کی شرح کا تعین ہو نا چاہئے، یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک ریال میں فروخت ہونے والا لائیٹر بعض جگہوں میں 7ریال میں فروخت ہوتا ہے، ایک برگر کی قیمت 25، 60اور80ریال تک پہنچ جاتی ہے، ایک گاڑی ایجنٹ کے پاس پہنچتی تو اس پر کل لاگت38ہزار ہوتی ہے، ایجنٹ اسے 87ہزار میں فروخت کرتا ہے۔
 

شیئر: