اسپورٹس مین اسپرٹ: راہول دراوڈ کی نیپالی ٹیم کو مبارکباد

کوالالمپور:دفاعی چیمپیئن ہند کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ اور اپنے دور کے مایہ ناز بیٹسمین راہول دراوڈ نیپالی کرکٹ ٹیم کو جیت کی مبارکباد دینے ان کے ڈریسنگ روم پہنچ گئے ۔ ایشیا کپ کے میچ میں 19رنز سے اپ سیٹ فتح حاصل کرنے والی ٹیم کے کھلاڑی ہندوستانی ٹیم کے کوچ کو اپنے ڈریسنگ روم میں دیکھ کر حیران رہ گئے اور سب نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ دراوڈ نے عمدہ کھیل پر ان کی تعریف کی اور اپنے نیپالی ہم منصب کو ٹیم کی فتح پر مبارک دی۔ انہوں نے خاص طور پر نیپالی آل راونڈر دپندر سنگھ کے کھیل کو سراہا جن کی بیٹنگ اور بولنگ اس میچ میں واضح فرق ثابت ہوئی۔

شیئر: