Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعید اجمل نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

لاہور: کرکٹ کی دنیا کے منفرد اسپنر سعید اجمل نے کرکٹ کیریئر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی کے بعد ہر طرز کی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سعید اجمل نے کہا کہ ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتا نہ ہی خود پر سفارشی کا لیبل لگوانا چاہتا ہوں، اب وقت آ گیا ہے کہ میں کھیل سے کنارہ کشی اختیار کرلوں۔ راولپنڈی میں جاری ڈومیسٹک قومی ٹی ٹوئنٹی کے بعد ہر طرز کی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گا۔واضح رہے کہ سعید اجمل پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے تاہم تیسرے ایڈیشن کےلئے انہیں اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ اپنی عمدہ اسپن بولنگ کے ذریعے دنیا کے نامور بیٹسمینوں کو حیران کردینے والے سعید اجمل بولنگ ایکشن کی اصلاح کے بعد غیر موثر ہو گئے تھے۔ انہوں نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ اپریل 2015 ءمیں ڈھاکا میں کھیلا تھا۔ آف اسپنر 35 ٹیسٹ میچوں 178 وکٹیں لے چکے ہیں، 113 ون ڈے مقابلوں میں انہوں نے 184 بیٹسمینوں کو پویلین بھیجا جبکہ 64 ٹی 20 میچز میں 85 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

شیئر: