Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رافیل نڈال کی سال کے اختتام پر پہلی پوزیشن برقرار

 
لندن: عالمی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے روایتی حریف راجر فیڈرر پر ایک بار پھر برتری ثابت کر دی۔ سال کے اختتام پر نمبر ون پوزیشن برقرار رکھی اور منفرد ٹرافی حاصل کرلی۔ رافیل نڈال نے ٹینس سیزن کا اختتام1685 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون کے طور پر کیا۔ لندن میں ہونے والی تقریب میں رافیل نڈال کو خصوصی ٹرافی دی گئی۔ اس موقع پرا سپینش ا سٹار کا کہنا تھا کہ انجریز پر قابو پانے کے بعد فتح کے ٹریک پر واپس آنا میرے لئے نہایت خوش کن ہے۔ا سپینش اسٹار نے سال 2017ءمیں 2 گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کئے۔ رافیل نڈال نے فرنچ اوپن جیتنے کے بعد یو ایس اوپن میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی اور فتح کا جھنڈا گاڑ دیا۔ 

شیئر: