Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کے بین الاقوامی مسافروں کیلئے سہولت

ریاض .... سعودی عریبین ایئر لائنز (السعودیہ) آئندہ ہفتے جدہ میں بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کا سامان پرواز سے 8گھنٹے پہلے اور پرواز کے وقت سے 24گھنٹے پہلے وصول کرنے والے خصوصی ہال کا افتتاح کریگی۔ اس سے امریکہ جانے والی پروازیں مستثنیٰ ہونگی۔ مسافر اسکے بعد جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے امیگریشن کاﺅنٹر سے ہوتے ہوئے براہ راست طیارہ پر جاسکے گا۔مسافر سے مقررہ وزن اور متعینہ تعداد میں سامان وصول کیا جائیگا۔ اضافی سامان کی فیس ٹکٹ خریدتے وقت ہی السعودیہ ویب سائٹ پر ادا کی جاسکے گی۔
 

شیئر: