نواز شریف نے احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد..سابق وزیراعظم نواز شریف نے تینوں نیب یفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ۔نواز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ احتساب عدالت نے جلد بازی میں فیصلہ دیا۔ ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں درج وجوہ کو زیر غور نہیں لایا گیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ اپیل آج ہی سماعت کے لئے مقرر کی جائے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے تینوں ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی تھی۔

شیئر: