Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوٹیوب نے انورالعولقی کی تمام وڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

کالعدم تنظیم کے یمنی رہنما انورالعولقی کی یوٹیوب پر موجود ہزاروں وڈیوز ڈیلیٹ کر دی گئیں۔یوٹیوب کے ترجمان کے مطابق انور العولقی کی وڈیوز شدت پسندانہ جذبات پیدا کرنے کا باعث بن رہی تھیں۔ فلوریڈا ، بوسٹن میراتھن اور فورٹ ہوڈ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد انہی وڈیوز سے متاثرہوئے۔
یوٹیوب نے وڈیوز ڈیلیٹ کرنے کیلئے ہیش فنکشن کا استعمال کیا ہے تاکہ انہیں دوبارہ سائٹ پر اپ لوڈ نہ کیا جا سکے۔ڈی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب پر انورالعولقی سے متعلق 70 ہزار وڈیوز موجود تھیں جن میں سے اب 18600 باقی رہ گئی ہیں جو زیادہ ترالعولقی سے متعلق نیوز رپورٹس ہیں۔واضح رہے کہ انورالعولقی کو امریکی افواج نے 2011 میںہلاک کر دیا تھا۔
 
 

شیئر: