Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آصفہ انتخابی مہم میں جیالوں کیساتھ ہونگی، زرداری

کراچی .. پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ اورسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جیالے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔2018الیکشن کا سال ہے ۔بھرپور تیاریاں کریں۔ نواز شریف کو قانون کا سامنا کرنا چاہئے۔ اداروں کو بدنام کرنے کی سازش میں ان کا ساتھ نہیں دے سکتے اور نہ کسی ایک شخص کو بچانے کے لئے جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی اجازت دیں گے۔ پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان، وزیربلدیات جام خان شورو اور سابق مشیر نادیہ گبول نے سابق صدرسے ملاقات ۔ ملک کی موجودہ صورت حال بالخصوص سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ زرداری نے پارٹی رہنماوں کو آئندہ الیکشن کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں آصفہ بھٹو جیالوں کے ساتھ ہوں گی۔ نواب شاہ سے لیکر ایک ایک حلقہ آصفہ بھٹو کا منتظر ہوگا ۔ پھر سے دما دم مست قلندر ہوگا۔انہوںنے کہا کہ اس مرتبہ جو پی پی کے جیالوں کے ساتھ نہیں ہوگا وہ پچھتائے گا۔ اگلے سیاسی سیٹ اپ میں عوام کی اپنی حکومت کو دوام حاصل ہوگا۔

شیئر: