Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکشے کمار نو انٹری کے سیکوئل میں

نمائندہ اردو نیوز۔نئی دہلی
بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار سپر ہٹ فلم نو انٹری کے سیکوئل میں اداکاری کریں گے۔بالی وڈ ڈائریکٹر انیس بزمی کافی عرصے سے اپنی سپر ہٹ فلم نو انٹری کا سیکوئل بنانا چاہ رہے تھے لیکن بات نہیں بن پارہی تھی۔تقریباً 12 سال قبل سلمان  خان نے فلم نو انٹری میں کام کیا تھا لیکن اب سلمان مصروفیت کے باعث اس فلم  کے لئے وقت نہیں دے پارہےاس لئےاب اکشے کمار اس فلم میں نظر  آئیںگے۔بتایا گیا ہےکہ نو انٹری کی اسکرپٹ تقریباً فائنل ہوگیا ہے اور جلد ہی اس کے اسٹار بھی کاسٹ کرلئے جائیں گے۔واضح رہے کہ سال2005 میں ریلیزہونے والی فلم نو انٹری میں سلمان خان کے ساتھ انیل کپور، فردین خان، لارا دتہ اور سلینا جیٹلی نے بھی اہم کردار ادا کئے تھے۔
 

شیئر: