سنجے بھنسالی کی گرفتاری کا مطالبہ

نمائندہ اردو نیوز۔نئی دہلی
بالی وڈ فلم ساز و ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ کی ریلیز کے خلاف ہنگامہ ملک گیر احتجاج میں تبدیل ہونے کے ساتھ ساتھ اب سنجے بھنسالی کی گرفتاری کابھی مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔دریںاثنا راجیہ سبھا کے بی جے پی ممبر اسمبلی سبرامنیم سوامی اور عام آدمی پارٹی کے شاعر لیڈر کمار وشواس کے بعد اب ہندو مہاسبھا کے قومی صدر چکو پانی مہاراج نے بھی اس فلم کی مخالفت شروع کردی اور بھنسالی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔اس فلم میں دیپیکا پڈوکون ، شاہد کپور اور رن ویر سنگھ اصل کردار ہیں۔ یہ فلم دسمبر کے اوائل میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
 

شیئر: