Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی پی ایل: ڈھاکا ڈائنا مائٹس کی تیسری فتح ، پہلی پوزیشن

ڈھاکا:بنگلہ دیش پریمیئر لیگ  بی پی ایل میں ڈھاکا ڈائنا مائٹس نے کھلنا ٹائٹنز کے خلاف 4وکٹوں سے فتح سمیٹ کرپوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ڈھاکا کےلئے ناٹ آوٹ اننگز کھیلتے ہو ئے اسے ہدف تک پہنچانے والے ظہورالاسلام کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ شاہد آفریدی نے2گیندیں کھیل کر ایک رن کااضافہ کیاجبکہ ایک وکٹ حاصل کی۔ کھلنا ٹائٹنزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے5وکٹوں کے نقصان پر156رنز اسکور کئے۔29گیندوں پر64رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے کارلوس بریتھویٹ نے حریف ٹیم کو مقابلے کے لائق ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔رلی روسو نے34رنز کا حصہ ڈالااوپنر نظم الحسن24رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔ابو حیدر رونی نے2وکٹیں لیں جبکہ شاہد آفریدی، شکیب الحسن اور سنیل نرائن نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین واپس بھیجا۔جوابی بیٹنگ میں ڈھاکا کی5وکٹیں41رنز ر گر چکی تھیںاور آوٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں ایون لیوس ، سنیل نرائن ، شاہد آفریدی اورکیمرون ڈیلپورٹ کو ڈبل فگرز میں پہنچنے کا موقع نہیں ملا تاہم شکیب الحسن نے20رنز اسکور کرکے ٹیم کو 24سے41رنز تک پہنچایا۔ان کے بعد ظہور الاسلام اور کیرن پولارڈ کے درمیان 73رنز کی شراکت نے بیٹنگ لائن کو دوبارہ پیروں پر کھڑا کردیا۔ کیرن پولارڈ24گیندوں پر6چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 55رنز بنا کر لوٹے تو مصدق حسین نے عمدگی سے ظہور کا ساتھ دیتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اپنا حصہ ڈالا۔ ظہور الاسلام نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر چوکا لگا کر ڈھاکا ڈائنا مائٹس کو لیگ میں تیسری کامیابی دلائی جس کے نتیجے میں ٹیم نے پہلی پوزیشن بھی حاصل کر لی۔ظہور نے39گیندوں پر45رنز اسکور کئے اور مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔شفیع الاسلام نے2، ابوزیاد، جوفرا آرچر،اکیلا دھننجایااورمحمود اللہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔

شیئر: