فقرے ٹو کا مزاح سے بھرپور ٹریلر

بالی وڈ کی نئی کامیڈی فلم ' فقرے ٹو کا ٹریلر جاری کردیاگیا۔اطلاعات کے مطابق فلم کا نیا ٹریلر منظرعام پر آتے ہی بےحد مقبول ہورہاہے۔2 منٹ 34 سیکنڈ کےٹریلر میں دکھایاگیاہے کہ بھولی پنجابن  کے باعث چاروں دوست  کیسے مشکل میں پھنس جاتے ہیں۔ فقرے کی دوسری سیکوئل فلم کی کہانی بھی چار دوستوں کے مزاح سے بھرے ڈائیلاگز پر مبنی ہے۔ فلم میں اداکارہ رچا چڈھا ایک بھولی پنجابن کا کردار ادا کررہی  ہیں۔ فقرے ٹو میں اداکار  پلکت سمرٹ ،ورون شرما، علی فضل، منجوت سنگھ، پریا آنند، پنکج تریپتھی اور وشاکشا سنگھ کام کررہے ہیں۔ یہ نئی فلم  15 دسمبر کو ریلیز کی جائےگی۔
 

شیئر: