Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسموگ سے چین کی مجموعی صنعتی پیداوار میں کمی

بیجنگ۔۔۔چین کی مجموعی صنعتی پیداوار اکتوبر میں کم رہی جس کی وجہ اسموگ اور فضائی کثافت کیخلاف چینی حکومت کے اقدامات رہے۔چین کے قومی شماریاتی بیورو(این بی ایس)کی  رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں فیکٹریوں اور ورکشاپس کا مجموعی پیداوری عمل نے  6.2 فیصد وسعت اختیار کی جو کہ ستمبر میں یہ عشاریہ6.6  فیصد پر تھا۔چین میں سموگ اور فضائی کثافت سے نمٹنے کے لئے بعض سٹیل ملوں اور لوہا پگھلانے والی فیکٹریوں کو گزشتہ ماہ سے عارضی بند کر دیا ہے ۔این بی ایس کے مطابق اکتوبر میں ریٹیل سیلز دس فیصد کم ہوئی جو کہ ستمبر کے مقابلے   0.3 فیصد کم رہی ہے۔اس ماہ فکسڈ ایسٹس انوسٹمنٹ میں7.3 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات کے حجم میںمعمولی کمی رہی۔ 
 
 

شیئر: