Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرول اسٹیشنوں کو گیس سیلنڈر فروخت کرنے کی اجازت

جدہ .... باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے پیٹرول اسٹیشن اور سینٹرل مارکیٹیں چلانے والی کمپنیوں کو مقررہ شرائط مکمل کرنے پر گیس سیلنڈر فروخت کرنے کی اجازت دیدی ہے۔و زارت بلدیات و دیہی امور اور وزارت تجارت و سرمایہ کاری کو منظوری سے آگاہ کردیا گیا۔ دونوں وزارتیں اپنے اپنے دائرہ کار میں آنے والے امور دیکھیں گی۔ اسی کے ساتھ ساتھ گیس سیلنڈر فروخت کرنے والے سینٹرز کو مذکورہ خدمت بہتر شکل میں پیش کرنے کیلئے مطلوب شرائط اورتقاضوں کی پابندی کی ہدایت بھی دیدی گئی۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ گیس سیلنڈر کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنائیں۔ گیس سیلنڈر کی شکل و صورت پر بھی دھیان دیں۔ مقررہ لائحہ عمل کے مطابق بجلی کو منظم کرنے والا ادارہ وزارت توانائی کے ساتھ تال میل پیدا کرکے طویل المیعاد منصوبہ تیار کریگا۔ یہ ادارہ تجارتی اور رہائشی مراکز کے استعمال کیلئے مطلوب سیال اور خشک گیس کی مقدار کی بابت بھی ضوابط متعین کریگا۔

شیئر: