Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: آن لائن کاروبار کا حجم 30ارب ریال ہوگیا

ریاض .... سعودی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں عام صارفین اور کمپنیوں نے آن لائن 30ارب ریال تک کابزنس کیا۔ یہ اعدادوشمار 2016 ءکے ہیں۔ ان کے بموجب سعودی عرب میں آن لائن کاروبار کو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں پہلا نمبر حاصل ہوگیا ہے۔ مملکت میں آن لائن کاروبار سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روایتی سعودی گاہک نے انٹرنیٹ کے ذریعے خریداری پر 4ہزار ریال اوسطاً خرچ کئے۔ گزشتہ برس کے دوران 42فیصد مارکیٹنگ آن لائن ہوئی۔ گاہکوں نے سوشل میڈیا اور ویب سائٹس کے توسط سے سامان خریدا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عنقریب انٹرنیٹ کے ذریعے خریداری کیلئے ”مدی“ کارڈ کو موثر کردیا جائیگا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مملکت میں آن لائن کاروبار کی مارکیٹ غیر معمولی شکل میں مقبول ہورہی ہے۔ متعدد تدابیر اور اقدامات کی بدولت اسے مزید فروغ ملے گا۔ روزگار کے مواقع مہیا ہونگے۔ نئے سرمایہ کار داخل ہونگے۔ جی ڈی پی کو بھی پذیرائی حاصل ہوگی۔ سعودی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ 2017 ءکے دوران ریاض کے النخیل محلے میں آج 15نومبرکو ”مملکت میں آن لائن کاروبار“ کے عنوان سے سالانہ فورم کا بھی اہتمام کریگا۔ اجلاس صبح 9بجے شروع ہوگا۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی(ساما)، سعودی محکمہ ڈاک، چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کے فروغ کیلئے قائم اتھارٹی ، آن لائن کاروبار کے ماہرین، سرمایہ کار، لاجسٹک خدمات فراہم کرنے والے فورم کے اجلاسوں میں شریک ہونگے۔

شیئر: