Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف عالم و خطیب مولانا محمد اسلم قاسمی دیوبند میں سپرد خاک

 جدہ .... بانی دارالعلوم دیوبند کے نواسے معروف مقرر ، شاعر، ادیب اور متعدد کتابوں کے مصنف مولانا محمد اسلم قاسمی کو ہزاروں سوگوارو ںنے قاسمی قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔ دارالعلوم وقف کے مہتمم مولانا سفیان قاسمی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ برصغیر سمیت دنیا بھر میں موجود قاسمی برادری نے مولانا محمد اسلم کے انتقال پر گہرے رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ وہ 3جون 1937ء کو پیدا ہوئے تھے۔دارالعلوم وقف کے صدر مدرس ، ناظم تعلیمات اور بخاری شریف کے استاد تھے۔ وہ عربی ، اردو اورانگریزی تینوں زبانوں کے ماہر تھے۔ بلند پایہ شاعر بھی تھے۔ انکی غزلیں، نظمیں، حمدیں اور نعتیں مقبول ہوچکی ہیں۔ اصحاب کہف ، مجموعہ سیرت رسول کے مصنف تھے۔ سیرت حلبیہ کا اردو ترجمہ کرکے کافی نام کمائے ہوئے تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں 2بیٹے ، مولوی فاروق قاسمی، مولوی حشام قاسمی اور ایک بیٹی چھوڑی۔ معروف عالم دین مولانا محمد سالم قاسمی، دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابو القاسم نعمانی نے رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکے انتقال سے علم کا ایک باب بند ہوگیا ہے۔ انکا انتقال علمی حلقوں کیلئے بڑا خسارہ ہے۔ جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی، مولانا قاری عثمان منصور پوری، نائب مہتمم مولانا عبدالخالق سنبھلی، شیخ الحدیث مولانا احمد خضر شاہ مسعودی،ماہنامہ ترجمان کے مدیر اعلیٰ مولانا ندیم الوجدی، حجتہ الاسلام کے ڈائریکٹر مولانا شکیب قاسمی،جدہ میں مقیم دارالعلوم کے سابق استاد مولانا جنید قاسمی، متعدد کتابوںکے مصنف ڈاکٹر طاہر الاسلام قاسمی، کئی نسلوں کے معلم قاری رفیق ، معروف تاجر مولانا شمشاد مظفر نگری،مولانا فخر الدین اعظمی،مولانا عبدالباری قاسمی سمیت دسیوں شخصیات نے گہرے رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور قاسمی برادری سے اظہار تعزیت کیا۔

شیئر: