Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض حملہ ایرانی حمایت اور دخل اندازی قابل مذمت ہیں، مولا نا اصغر علی سلفی

ریاض.... ہندوستانی مرکزی جمعیت اہلحدیث نے ریاض پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے ، حوثی دہشتگردوں کی ایرانی مدد اور خطے کے ممالک میں ایرانی مداخلتوںکی مذمت کردی۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے نائب وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹر توفیق السدیری کے نام اپنے پیغام میں واضح کیا کہ ہماری جماعت کو پورا یقین ہے کہ سعودی عرب کے خلاف ہونے والی گھناﺅنی سازشوں اورنفرت و کینہ کی غماز حرکتوں کا کوئی ا ثر نہیں پڑیگا۔ ان سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کے عزم و ارادے کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے تمام رضاکار سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی زیر قیادت سعودی عرب کو عیاروں کی عیاری اور مکاروں کی مکاری سے اپنی حفاظت میں رکھے اور مملکت کو اسلام اور اسکے پیرو کاروں کا خادم بنائے رکھے۔ ترقی ، خوشحالی اور امن و سلامتی اسکا نصیب بنا رہے۔ 
 

شیئر: