Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹورولا موٹو ایکس 4 انڈیا میں لانچ

موٹورولا کمپنی کی جانب سے موٹو ایکس 4 اسمارٹ فون انڈیا میں لانچ کر دیا گیا ہے۔ فون میں 5.2 انچ ڈسپلے ، گلاس پروٹیکشن  اور کالکوم اسنیپ ڈریگون 630 پراسیسر دیا گیا ہے۔فون واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنٹ ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر آٹو فوکس اور وائڈ اینگل کے ساتھ 12 اور 8 میگا پکسل کے دو کیمرے اور فرنٹ پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔
 اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایپمئر آورز کی ہے۔3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 322 ڈالر اور 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت  353ڈالر ہے۔ فون کو موٹورولا کے ریٹیل اسٹورز اور فلپ کارٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
 

شیئر: