امریکہ نے خطے میں طاقت کا توازن بگاڑ دیا ، پاکستان

اسلام آباد...ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ہند کو جدید اسلحہ فروخت کرکے جنوبی ایشیا ءمیں طاقت کا توازن بگاڑ دیا ۔امریکہ کے اس اقدام سے جنوبی ایشیا کی سلامتی پر شدید منفی اثرات مرتب ہونگے۔ ہند اور امریکہ کے مابین جدید ٹیکنالوجی کی خریداری سے جنوبی ایشیا میں اسلحہ کی نئی دوڑ شروع ہوجائے گی، جو یہاں بسنے والے اربوں غریب لوگوں کی معاشی اور سماجی زندگیوں کو متاثر کرے گی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ ہند کی جانب سے ڈرونز کی خریداری سے خطے میں توازن برقرار نہیں رہے گا ۔ پاکستان خطے میں امن واستحکام چاہتا ہے ۔ ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی مزاکرات کیلئے تیار ہے ۔ ہند کے منفی رویے سے خطے میں منفی اثرات پیدا ہوتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان خود مختار ریاست ہے۔ خطے میںامن کا خواہا ں ہے۔ترجمان نے کہاکہ امریکہ کی طرف سے ہندکو اعلیٰ درجے کی فوجی ٹیکنالوجی کی فروخت کرنے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ہند کو ڈرونز کی فراہمی سے خطے میں عدم فوجی توازن ہوگا اور جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک استحکام کمزور ہوگا۔

شیئر: