Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوسکتا ہے قوم الیکشن نہ دیکھ سکے،فضل الرحمان

اسلام آباد... جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر سیاسی قوتوں نے یکجہتی کا مظاہرہ نہ کیا کہ ہوسکتا ہے تو قوم 2018 کا الیکشن نہ دیکھ سکے۔ سیاسی جماعتیں اسپیکر کے ذریعے حادثے کو ٹالنے کی کوشش میں ہیں۔ ایسا حادثہ ہوبھی گیا تو بھی جمہوریت کے ساتھ ہیں۔ نیشنل پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکہ ہند کا مفاد مشترکہ ہے۔ امریکہ چین کے نئے اقتصادی فلسفہ کو فروغ دینے کی مخالفت کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان چین کے اقتصادی راہداری کی پہلی سیڑھی بنا ہے۔ اسی وجہ سے امریکہ پاکستان کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے کی سازشوں میں لگا ہوا ہے۔امر یکہ دنیا کی نئی جغرافیائی تقسیم چاہتا ہے۔ ہر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے سیاسی بحران پیدا کرنا ہوتا ہے۔ افغانستان، عراق، لیبیا، یمن کی صورت میں مثالیں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب امریکہ ہماری امداد بند کررہا ہے جبکہ دوسری جانب ہندسے سول نیوکلیئر معاہدے ہورہے ہیں۔کیا یہ سب کام خطے میں عدم توازن پیدا نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو دبانے کے لئے کشمیریوں کی آزادی کی تحریکوں کو دہشت گردی کہا جارہا ہے ۔ دنیا کیساتھ چلنا چاہتے ہیں مگر اپنے مفادات کا تحفظ پہلے چاہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہم دوستی کا اقرار کریں گے مگر غلامی کو قبول نہیں کریں گے۔

شیئر: