Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین32ارب ڈالر کی لاگت سے کئی ترقیاتی منصوبے نافذ کریگا

 ریاض.... بحرینی وزیر صنعت و تجارت و سیاحت زاید الزیانی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والا نیا پل قائم کیا جائیگا۔ اسکے تحت خلیجی ریلوے لائن بھی بچھائی جائیگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بحرین 32ارب ڈالر کی لاگت سے کئی ترقیاتی منصوبے نافذ کریگا۔ ان سے شعبہ سیاحت کو فروغ ملے گا۔ بحرینی جریدے الایام کے مطابق ان منصوبوں میں بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اسکی بدولت ایئرپورٹ میں 65فیصد تک وسعت پیدا ہوگی۔ سالانہ 14ملین افراد سفر کرسکیں گے۔ الزیانی نے بتایا کہ بحرین 5اور 4ستاروں والے15ہوٹل قائم کرچکا ہے۔ آئندہ 5برس کے دوران کئی سمندری سیاحتی مراکز قائم ہونگے۔

شیئر: