Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صومالی نژاد برطانوی ایتھلیٹ محمد فرح کو نائٹ ہڈ کا خطاب

لندن: صومالی نژاد برطانوی ایتھلیٹ محمد فرح کو ملکہ برطانیہ نے نائٹ ہڈ کا اعزاز پیش کردیا اور اب باضابطہ طور پر سر محمد فرح کہلائیں گے۔ ایتھلیٹکس میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے گزشتہ روز بکنگھم پیلس میں تقریب کے دوران ملکہ الزبتھ دوم نے انہیں میڈل پہنایا۔4مرتبہ کے اولمپک چیمپیئن نے میڈل وصول کرنے کے بعد ملکہ سے بات چیت بھی کی جبکہ ملکہ نے ان کی کامیابیوں کو سراہا۔محمد فرح نے2012ئکے لندن اولمپکس میں5ہزار اور10ہزار میٹر ریس میں گولڈ میڈلز جیتنے کے بعد گزشتہ سال ریو ڈی جینرو اولمپکس میں اپنی شاندار کارکردگی کو دہرایا تھا۔تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سر محمد فرح نے کہا میں بہت خوش ہوں کہ مجھے اس اعزاز کے قابل سمجھا گیا۔ میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ یہ اعزاز حاصل کر سکوں گا۔بعد ازاں انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں میڈل کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ محمد فرح اب صرف میراتھن تک محدود رہیں گے اور ایتھلیٹکس کے باقی مقابلوں سے دستبرداری کا اعلان کر چکے ہیں۔

شیئر: